ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے عصمت دری کی متاثرہ سے شادی کا مشورہ دیا!

سپریم کورٹ نے عصمت دری کی متاثرہ سے شادی کا مشورہ دیا!

Tue, 02 Mar 2021 11:14:16    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍فرور ی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی کی آبرو ریزی کے ملزم سے پیر کو پوچھا کہ کیا وہ متاثرہ سے شادی کرنے کے لئے تیار ہے؟ عدالت نے اس کے ساتھ ہی عرضی گزار کو گرفتاری سے چار ہفتے کی راحت دی۔

لڑکی نے مہاراشٹر ریاستی حکومت کے ایک ملازم پر شادی کے جھوٹے وعدے کے بہانے عصمت دری کرنے کا الزام لگایا تھا۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرامنیم کی بنچ نے معاملہ کی سماعت کے دوران ملزم سے پوچھا کہ کیا وہ متاثرہ سے شادی کرسکتا ہے؟ عدالت نے افسران کو یہ بھی حکم دیا کہ عرضی گزار کو اگلے چار ہفتوں تک گرفتار نہیں کیا جائے۔

بنچ نے ملزم سے پوچھا ’’اگر آپ (متاثرہ سے) شادی کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں کرتے تو آپ کی نوکری چلی جائے گی، آپ جیل جائیں گے۔ آپ نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے، اس کی آبروریزی کی ہے۔‘‘

عرضی گزار موہت شبھاش چوہان مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرک پروڈکشن کمپنی (ایم ایس ای پی سی) میں ٹیکنیشئن کے طور پر کام کرتا ہے۔


Share: